اپنے پیارے آقا ﷺ کے قربان جائیے کہ آپ ﷺ کے سمجھانے کے بھی کیسے کیسے عجیب و غریب انداز ہیں کس کس طریقے سے امت کی اصلاح فرمائی اور انہیں سمجھایا تاکہ میرے یہ امتی زندگی کے قیمتی لمحات کو ضائع نہ کر دیں اور اس فانی زندگی سے اخروی اور ابدی فائدہ و آرام حاصل کر لیں۔
بخاری شریف میں ہے کہ نبی کریم رؤوف الرحیم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مردے کو قبر میں دفنانے کے لئے لے جایا جاتا ہے تو تین چیزیں اس کے ساتھ جاتی ہیں ایک اس کے عزیز و اقارب ( دوست و احباب ، ماں باپ، بھائی بہن ) جو اس کو قبر تک چھوڑنے کے لئے ساتھ جاتے ہیں۔ دوسرا اس کا مال تیسرا اسکا عمل پہلی دو چیزیں تو صرف قبر تک ساتھ دیتی ہین مگر تیسری چیز یعنی اس کے نیک اعمال قبر میں نہ صرف اس کے ساتھ جاتے ہیں بلکہ ساتھ بھی دیتے ہیں۔
وہ مال و اہل و عیال جس کو حاصل کرنے اور جن کی محبت میں اس نے اپنی زندگی کے بیش قیمت اوقات کو ضائع کیا، اللہ عزوجل کی عبادت اور یاد سے غافل رہا، ان کی صحبت میں ایسا مصروف رہا کہ برف کی طرح پگھلتی ہوئی زندگی کے ایام کی اسے کچھ خبر نہ ہوئی آخر کار موت سر پر آگئی اور اب یہ کمایا ہوا مال اور محبت کرنے والے دوست و احباب اس کو قبر کی اندھیری وحشت ناک کوٹھری میں تنِ تنہا بے یار و مدد گار چھوڑ گئے۔
Hi
time management is an art and science.
i can offer free guidance on this.
i have some islamic books to publish
hi i am new
Nice