اگر اب بھی دوزخ کے عذاب کی شدت میں کچھ شبہ ہو تو اپنی انگلی آگ کے قریب کر اور سمجھ لو، مگر یہ بھی یاد رکھو کہ تمہارا اندازہ لگانا بھی غلط ہوگا اس لئے کہ دنیا کی آگ کا دوزخ کی آگ سے کوئی مقابلہ نہیں اور اگر دنیا کی آگ شدید ترین سزا ہے تو دوزخ کے عذاب کا کیا ٹھکانا ہوگا؟ بلکہ اگر دوزخیوں کو دنیا جیسی آگ نظر آئے تو وہ دوزخ کی آگ سے بھاگ کر اس میں چھلانگ لگا دیں۔ اس لئے بعض روایات میں بطور نصیحت آتا ہے کہ دنیا کی آگ کو رحمت کے ستر پانیوں سے دھویا گیا تب جا کر اہل دنیا کو اس کی برداشت ہوئی دوزخ کی آگ کے بارے میں جناب رسول اللہ ﷺ کی صراحت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ ایک ہزار سال آگ بھڑکائی گئی آخر وہ سرخ ہو گئی۔ بھر ایک ہزار سال تک مزید بھڑکائی گئی آخر کار وہ سفید ہو گئی۔ پھر ایک ہزار سال تک بھڑکائی آخر وہ سیاہ ہو گئی۔ اب یہ سیا ہ اندھیر ہے۔
تاجدار عرب و عجمﷺنے فرمایا:۔ جہنم کی آگ نے اپنے رب کے پاس فریاد کی: اے رب تعالیٰ! میرے بعض حصہ نے بعض کو کھا لیا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اجازت دی کہ دو سانس لے لے۔ ایک سردی میں، ایک ایک گرمی میں۔ چنانچہ موسم گرما میں جو تم شدید حرارت محسوس کرتے ہو وہ اسی سے ہے اور موسم سرما میں جو شدید سردی محسوس کرتے ہو تو وہ اس کے “زمہریر ” یعنی شدید سردی سے ہے۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ دنیا کا وہ کافر لایا جائے گا جس پر سب سے زیادہ انعامات ہوئے۔ حکم ہوگا، اسے آگ میں ایک ڈبکی دو، پھر پوچھا جائےگا: کیا تم نے کبھی آسائش دیکھی؟ وہ کہے گا نہیں! اور ایک مسلمان دنیا میں سب سے زیادہ تکالیف اٹھانیوالا لایا جائے گا، حکم ہوگا اسے جنت میں ایک غوطہ لگواؤ، پھر اس سے پوچھا جائے گا کیا تم نے کبھی کوئی دیکھا؟ وہ کہے گا نہیں۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان ہے: اگر مسجد میں ایک لاکھ یا اس سے زیادہ آدمی بھی ہوں: پھر ایک دوزخی آدمی سانس لے، تو سب مرجائیں۔
ایک بزرگ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تَلْفَحُ وُجُوْھَھُمُ النَّارُ (آگ ان کے چہروں کو جھلستی ہوگی) کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: ان کو ایک بار آگ جھلسے گی تو ان کی ہڈیوں کا سارا گوشت ایڑیوں پر گر جائے گا۔ پھر اس کے بعد بدبودار پیپ پر غور کرو جو ان کے جسم سے نکلے گی جس میں وہ ڈوب جائیں گے ۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے کہ: اگر دوزخ کی بدبودار پیپ کا ایک ڈول دنیا پر ڈال دیا جائے تو ساری زمین بدبودار ہو جائے یہ تو پینے کی چیز کا حال ہے جب پیاس کی شکایت کریں گے تو انہیں گرم پیپ دیا جائے گا جسے گھونٹ گھونٹ پئیں گے اور (آسانی سے) نگل نہیں سکیں گے ہر طرف سے موت آتی ہوگی مگر مریں گے نہیں۔
Hi
time management is an art and science.
i can offer free guidance on this.
i have some islamic books to publish
hi i am new
Nice