نوافل لیلۃ القدر:
حضرت سیدنا اسماعیل حقی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نقل کرتے ہیں بزرگان دین اس عشرے کی ہر رات میں دو رکعات نفل شب قدر کی نیت سے پڑھا کرتے تھے۔ نیز بعض اکابر سے منقول ہے کہ جوہررات دس آیات اس نیت سے پڑھ لے تو اسکی برکت اورثواب سے محروم نہ ہوگا۔
صلوۃ التسبیح ضرور پڑھیں۔
صلوۃ التسبیح کی فضیلت
جناب رسول اللہ ﷺ نے اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو تعلیم فرمائی تھی اور فرمایا تھا ممکن ہو تو روزانہ ورنہ ہر جمعہ کو نہ ہوتو سال میں ایک بار سال میں ایک بار بھی نہ ہو تو تمام عمر میں ایک مرتبہ ضرور پڑھ لو۔
صلوۃ التسبیح کا طريقہ:
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرْ،
- نیت باندھ کر سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ پڑھ کر مندرجہ بالا کلمات 15مرتبہ پڑھیں ۔
- اعوذ باللہ، بسم اللہ، سورہ فاتحہ اور کوئی سورہ پڑھنے کے بعد 10مرتبہ ۔
- رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمْ کے بعد 10 مرتبہ ۔
- رکوع سے سیدھا کھڑا ہو کر قومہ میں 10مرتبہ ۔
- پھر پہلے سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کے بعد 10مرتبہ ۔
- جلسہ (دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا) میں 10 مرتبہ
- پھردوسرے سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کے بعد 10مرتبہ ۔
شب قدر کا وظیفہ:
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ سے عرض کیا کہ شب قدر کا کیا وظیفہ ہونا چاہئے تو آپ ﷺ نے ان الفاظ کی تلقین فرمائی:
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَا عْفُ عَنِّیْ
(مسند احمدبن حنبل 620 ص 171 حدیث 182)۔
اختتامیہ دعا
اللہ تبارک وتعالیٰ سے التجاء ہے کہ جو کچھ اس رسالہ میں بیان ہواِس میں کوئی غلطی کوتاہی ہوتو اللہ عزوجل اپنے حبیب ﷺ کے صدقے معاف فرمائے اور تمام مسلمانوں کو رمضان کا ادب اور خوب نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
وما علینا الا البلغ المبین