روزے کے درجات
روزے کے تین درجات ہیں:
- عوام کا روزہ۔
- خواص کا روزہ ۔
- اخص الخواص کا روزہ۔
1۔عوام کا روزہ:
روزے کے لغوی معنی “رکنا” ہے لہٰذا شریعت کی اصطلاح میں صبح صادق سے لیکر غروب آفتاب تک قصداً کھانے پینے اور جماع (میاں بیوی کا باہمی ملاپ)سے رکے رہنے کا نام روزہ ہے اور یہی عوام یعنی عام لوگوں کا روزہ ہے۔
2۔ خواص کا روزہ:
کھانے پینے اور جماع سے رکنے کے ساتھ ساتھ جسم کے تمام اعضاء کو برائیوں سے روکنا خواص یعنی خاص لوگوں کا روزہ کہلاتا ہے۔
3۔ اخص الخواص کا روزہ:
اپنے آپ کو تمام تر امور (کاموں) سے روک کر صرف اور صرف اللہ کی طرف متوجہ ہونا یہ اخص الخواص کا روزہ کہلاتا ہے۔