روزہ اور سگریٹ نوشی:
روزہ سگریٹ نوشی سے نجات کا ایک اہم ذریعہ ہے بہت سے کاموں سے انسان اپنی قوت ارادی اور صبر کی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کر تا ہے روزہ انسان میں قوت ارادی اور صبر جیسی صفات پیدا کر دیتا ہے جسکی وجہ سے انسان سگریٹ نوشی اور دیگر نشہ آور چیزوں سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔ جرمنی کے اسکالر “جیہاڈٹ” نے قوت ارادہ پر ایک کتاب تحریر کی ہے۔جسمیں اس نے روزہ کو قوت ارادہ پیدا کرنے کے لئے ایک بنیادی عمل قرار دیا ہے اس نےاس کتاب مذکورہ میں ان لوگوں کی مثال دی ہے جنہوں نے روزہ رکھنے کی وجہ سے سگریٹ نوشی چھوڑی۔
( روزہ اور اعتکاف 106)
شوگرDiabetes
روزہ ذیابطیس کے مرض یعنی شوگر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ عام لوگوں کو اندیشہ ہوتا ہے کہ اگر شوگر کا مریض روزہ رکھ لے تو اسے کہیں پریشان کن حالت سے دو چار نہ ہونا پڑے ماہرین طب (Doctors) کی رائے کے مطابق ایسے لوگ جو روزہ دار نہ ہوں انکا شوگر لیول چڑھاؤ کا شکار رہتا ہے جبکہ روزہ دار مریضوں کا شوگر لیول نارمل رہتا ہے روزے کے سبب شوگر میں مبتلا شخص کی قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ لہٰذاس سے شوگر کی وجہ سے ہونے والی دما غی سوزش ، کالا موتیا، اندھاپن جگر اور گردوں کی خرابی کے خدشات بھی بڑی حد تک ختم ہو جاتے ہیں۔
نیزہالینڈ کا پادری ایلف گال (Alf Gaal) اپنی ریسرچ کے متعلق بیان کرتا ہے کہ میں نے ” شوگر اور معدے کے مریضوں کو مسلسل 30 دن کے روزے رکھوائے نتیجتاً شوگر والوں کی شوگر کنٹرول ہوگئی، دل کے مریضوں کی گھبراہٹ اور سانس کا پھولنا کم ہوا اور معدے کے مریضوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔”
اس کے علاوہ ایک انگریز ماہر نفسیات سگمنڈ فرائڈ(Sigmend Fride) اپنی ریسرچ کے بارے میں بتاتا ہے کہ روزے سے جسمانی کھچاؤ ذہنی ڈپریشن اور نفسیاتی امراض کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ (فیضان رمضان ص 941)