تو کیا وہ شخص کوئی لمحہ ضائع کرے گا؟ کیا وہ شخص یہ سوچے کا کہ ابھی تو بہت وقت پڑا ہے پہلے تھوڑی سی تفریح کر لوں پھر آکر سونا نکال لوں گا۔ تھوڑی دیر آرام کر لوں نیند کر لوں اُٹھ کر پھر آرام سے سونا نکال لوں گا۔ وہ ہر گز ایسا نہیں کرے گا اگر وہ عقلمند ہوگا۔ بلکہ وہ تو ایک لمحہ ضائع کئے بغیر یہ کوشش کرے گا کہ اس میں سے جتنا زیادہ سونا نکال سکتا ہوں نکال لوں اس لئے کہ جتنا سونا نکال لوں گا وہ میرا ہو جائے گا۔ اب اگر وہ شخص سونا نکالنے کے بجائے ایک طرف الگ ہو کر بیٹھ جائے یا سیر و تفریح میں مشغول ہو جائے یا سونے، یا آرام کرنے کی غرض سے لیٹ جائے تو بظاہر اس میں تو نفع ہے اور نہ نقصان لیکن حقیقت میں اگر دیکھا جائے تو بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ نقصان یہ ہے کہ جو بہت بڑا نفع ہونے والا تھا فائدہ ہونے والا تھا وہ صرف اپنی غفلت سے چھوڑ دیا۔
ایک صاحب کے پاس ایک تاجر آیا اس کی بہت بڑی تجارت تھی کاروبار تھا کہنے لگا کہ بہت بڑا نقصان ہو گیا ہے زبردست گھاٹا ہو گیا ہے تو وہ صاحب کہتے ہیں کہ مجھے سن کر بہت افسوس ہو دُکھ ہوا کہ بیچارہ کس مصیبت میں گرفتار ہو گیا ہے؟ پوچھا کہ کتنا نقصان ہوا اور کیسے ہوا ہے؟ تو اس شخص نے کہا کہ بھائی کیا بتاؤں کروڑوں کا نقصان ہو گیا ۔۔۔۔
ان صاحب نے تفصیل پوچھی جب تفصیل بتائی تو پتہ چلا کہ کروڑوں کا سودا ہونے والا تھا جو ہوا نہیں اس کے علاوہ لاکھوں روپے کا نفع پہلے سے آرہا تھا وہ اب بھی آرہا ہے اس میں کوئی کمی نہیں ہوئی لیکن ایک سودا ہونے والا تھا وہ نہیں ہوا اسکے نہ ہونے کے بارے میں بتایا کہ بہت زبردست نقصان ہو گیا، تو پتہ چلا کہ اس شخص نے نفع نہ ہونے کو نقصان سے تعبیر کردیا یعنی جس نفع کی توقع تھی وہ نہیں ہوا اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت بڑا نقصان ہو گیا اس واقعہ کے بیان کرنے سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ کاش! کہ یہ بات دین کے بارے میں بھی سوچ لیتا کہ میں اس اوقات کو ڈھنگ کے کام میں لگاتا کسی نیک کام میں لگاتا اس کے ذریعے دین کا اور آخرت کا کتنا بڑا فائدہ ہوتاوہ رہ گیا جس کی وجہ سے زبردست نقصان ہو گیا۔
i have some islamic books to publish
hi i am new
Nice