بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
وہ زباں جس کو سب کن کی کنجی کہیں
اس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام
اللہ تبارک وتعالیٰ کے فضل و احسان اور اس کے پیارے حبیب ﷺ کی نظر عنایت کے صدقے رہبر اسلامک فاؤنڈیشن اس وقت دین متین کی بنیادی خدمت سر انجام دیتے ہویئے 52 اداروں میں بہترین دینی نظامِ تعلیم کو مضبوط کر رہا ہے جہاں متعدد دینی شعبہ جات میں اچھے انداز میں کام ہو رہا ہے وہیں الحمد للہ علی احسانہ شعبہ تحفیظ القرآن میں بھی بھر پور توجہ کے ساتھ کام جاری و ساری ہے ،یہ بات اہل علم ودانش بخوبی جانتے ہیں کہ ہماری مساجد میں ناظرۃ القرآن اور حفظ القرآن میں تعلیم کا معیار انتہائی کمزور ہے ، رہبر اسلامک فاؤنڈیشن نے اس درد کو محسوس کرتے ہوئے کہ اگر ہمارے طلباء کرام کی یہ تعلیمی کمزوری دور نہ کی گئی تو معاشرے کو اچھا ناظرۃ القرآن پڑھنے والے اور با اعتماد پکے حفاظ کرام نہیں مل پائیں گے ، لہٰذا اس شعبہ کی بہتری کے لئے ایک مربوط نظام ترتیب دیا تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی ہو سکے۔
بہترین اور قابل ترین اساتذہ کا انتخاب:
اس نظام کو مضبوط بنانے کیلئے رہبر اسلامک فاؤنڈیشن نے پہلا کام یہ کیا کہ بااعتماد ، تجربہ کار اور محنتی قراء کرام کا انتخاب کیا تاکہ حفاظ کرام کو معیاری تعلیم مل سکے۔
تربیتی نصاب کا اجراء:
اس سلسلے میں دوسرا اقدام یہ کیا کہ حفظ کرنے والے طلباء کے لئے تربیتی نصاب ترتیب دیا جس میں چالیس احادیث مبارکہ، مسنون دعائیں، مکمل نماز، چھ کلمے اور عقائد و اعمال سے متعلق کئی سوالات وجوابات شامل ہیں۔
سہ ماہی بنیادوں پر امتحانات:
حفظ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے سہ ماہی بنیادوں پر امتحانات کے سلسلے کا اجراء کیا گیا جس میں قابل اور ماہر ترین قراء کرام کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو تمام مراکز میں طلباء کرام کا امتحان لیتی ہے۔ نیز اس سلسلے میں یہ اقدام بھی کیا گیا کہ تنظیم المدارس کی طرز پر امتحانی مراکز قائم کئے گئے تاکہ تمام مدارس کے طلباء اپنے قریب ترین مرکز میں جا کر امتحان دیں۔ ایک مرکز میں تقریبا ڈیڑھ سو سے زائد طلباء کرام کا امتحا ن لیا جاتا ہے۔ تاکہ آگے چل کر انہیں تنظیم المدارس و دیگر امتحانات دینے میں آسانی ہو۔ اور امتحانات کے بعد باقاعدہ رزلٹ کارڈ جاری کیے جاتے ہیں تاکہ اس کے ذریعے والدین سے رابطہ ہو اور ان کو بچے کی تعلیمی کارکردگی سے آگاہی ہو۔
مختلف مقابلہ جات میں شرکت:
طلباء کرام میں خود اعتمادی اور مزید علم دین حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے انکو منزل، تلاوت ونعت و تقاریر کے مختلف مقابلہ جات میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ ان طلباء کی بھرپور تیاری بھی کروائی جاتی ہے ۔
الحمد للہ علیٰ احسانہ اب تک رہبر اسلامک فاؤنڈیشن کے طلباء نے ہر میدان میں مسلسل نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔
ہر طالب علم پر انفرادی توجہ:
طلباء کرام میں علم دین کا ذوق و شوق پیدا کرنے کے لئے وقتا فوقتا شعبہ ذمہ دار خود کلاسز میں حاضر ہو کر طلباء کی تربیت کا اہتمام کیا اور انفرادی طور پر ہر ایک طالب علم کی چیکنگ کا نظام بنایا اور روزانہ، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے فارم تشکیل دیئے تاکہ مکمل کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے اور انعامات کے ذریعے اساتذہ کرام وطلباء کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
فارغ التحصیل طلباء کرام سے مسلسل رابطہ:
رہبر اسلامک فاؤنڈیشن یہ چاہتا ہے کہ ہمارے حفاظ طلباء کے ساتھ ایسا نہ ہو جیساکہ بعض ادارے اپنے طلباء کے ساتھ کرتے ہیں کہ حفظ کرنے اور سند دینے کے بعد ان سے کوئی رابطہ وغیرہ نہیں رکھا جاتا۔ رہبر اسلامک فاؤنڈ یشن کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ طلباء کرام سے رابطہ رکھا جائے اور انکے اندر مزید علم دین کا شوق پیدا کیا جائے تاکہ وہ اپنے حفظ (منزل) کو بھی یاد رکھیں اور مزید دینی تعلیم بھی حاصل کریں جیسے عالم کورس (درس نظامی) ، تجوید و قراءت وغیرہ۔ اس پر بھرپور کوشش جاری ہے۔
ثواب جاریہ کا بہترین موقع:
اب آپ آگے بڑھئے اور اس شعبہ کو مزیدمضبوط و بہتر بنانے کے لئے ہمارا ساتھ دیجئے۔
آپ کس طرح ہمارا ساتھ دے سکتے ہیں؟ اس کے لئے شعبے حفظ کے اخراجات میں آپ جتنا چاہیں اپنا حصہ مقرر فرمائیں تاکہ آپ اور آپ کے اہل و عیال کے لئے ثواب جاریہ کا سلسلہ جاری رہے۔
شعبہ حفظ 30 کلاسوں پر مشتمل ہے جس میں تقريباً 500 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔