اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب کون
حضرت انس اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
ساری مخلوق اللہ تعالیٰ کی عیال ہے
(یعنی سب مخلوق کی روزی اور اُن کی ضروریات حیات کا حقیقۃً اللہ تعالیٰ ہی کفیل ہے )
پس اللہ کو اپنی ساری مخلوق میں زیادہ محبت اُن بندوں سے ہے جو اس کی عیال
(یعنی اس کی مخلوق) کے ساتھ احسان کریں۔
بيهقى فى شعب الايمان ، کتاب الاخلاق ، حدیث نمبر: 268