مؤمن مؤمن کا آئنہ ہے
فرمان مصطفی ﷺ:
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا:
”المُؤْمِنُ مِرْآةُ المُؤْمِنِ
”مؤمن مؤمن کاآئینہ ہے”
معجم الأوسط للطبراني:٢/٣٢٥،حدیث نمبر :٩٢٦
ایک شخص جب آئینے کےسامنے کھڑاہوتاہے اوراپنے چہرے پرکوئی گندگی دیکھتا ہے تووہ قطعاًگوارانہیں کرتاکہ وہ اپنے چہرے پرپلیدگی باقی رکھے
بلکہ وہ اُسے فوراًدور کرتا ہے۔ ایک مومن کوبھی چاہیے کہ جب وہ کسی مؤمن کے اندرکوئی خامی دیکھے تواسے اپنا آئینہ سمجھتے ہوئے اس کی خامی کواپنی خامی سمجھے اوراسے دور کرنے کی فوراًکوشش کرے۔