ادارہ الفیضان ورہبر اسلامک فاؤنڈیشن
کے زیر اہتمام بیاد امام عالی مقام وشہدائے کربلا رضوان اللہ علیھم اجمعین
2روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ اور انکے رفقاء کی قربانیوں کو پیشِ نظر رکھ کر، دینی خدمات کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔
الحمد للہ کثیر تعداد میں علماء ومشائخ اور عوام اہلسنت نے اس نشست میں شرکت کی
مختلف علماء اور ادارہ کے ذمہ داران نے گفتگو کرتے ہوئے علم کی اہمیت ،تبلیغ کی ضرورت،جذبہ جہاد،شوق شہادت،اپنے دین کی خاطر تن من دہن قربان کرنے کی فکر اور عظمتِ صحابہ واہلِ بیت اور اتباع رسول ﷺجیسے موضوعات کو بیان فرمایا، آخر میں سربراہ ادارہ الفیضان ورہبر اسلامک فاؤنڈیشن نے حضور ﷺکی اتباع اور آپکی سنتوں سے محبتوں کوکامیابی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے ہر دم سیرت رسول ﷺ پر عمل کرنے کی تاکید کی ۔اللہ تعالیٰ ادارہ کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور دینِ متین کی خدمت کے لئے اسے قبول فرمائے ۔