امیر المؤمنین جامع القرآن ذوالنورین حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمیشہ نفلی روزے رکھتے اور رات کے ابتدائی حصے میں آرام فرما کر بقیہ رات قیام (یعنی عبادت ) کرتے تھے حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو یہ امتیازی شرف حاصل ہے کہ آپ کے نکاح میں یکے بعد دیگرے رسول اللہ ﷺکی دو صاحبزادیاں آپ رضی اللہ عنہ کے نکاح میں آئیں اسی لئے آپ کو ذوالنورین کا لقب دیا گیا ۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر قیامت تک حضر ت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی ایسا سعادت مند نہیں جس کے نکاح میں ایک ہی نبی کی دو صاحبزادیاں آئی ہوں۔(مصنف ابن ابی شیبہ ،ص173)