شرائط اعتکاف:
- مسلمان۔
- اعتکاف کی نیت کرنا۔
- جنابت اور حیض و نفاس سے پاک ہونا۔
- عاقل ہونا۔
- مسجد میں اعتکاف کرنا۔
- روزہ رکھنا
نوٹ : اعتکاف واجب (نذر) کے لئے بھی روزہ شرط ہے
اعتکاف کی اقسام:
- واجب اعتکاف (نذر ومنت کا اعتکاف)
- مسنون اعتکاف (رمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف)
- نفلی اعتکاف( مسنون اور واجب اعتکاف کے علاوہ جو اعتکاف ہو اسے نفلی اعتکاف کہتے ہیں)
دوران اعتکاف معتکف كون کون سے امور سر انجام دے:
دورانِ اعتکاف معتکف کو درج ذیل امور سر انجام دینے چایئے۔
- قرآن کریم کی تلاوت۔
- درود شریف پڑھتے رہنا۔
- علوم دینیہ کا پڑھنا پڑھانا۔
- وعظ و نصیحت اور اچھی باتیں کرنا۔
- قیام اللیل (رات میں قیام)۔
- ذکر اذکار کرنا۔
- قضاء نمازوں کی ادائیگی۔