معمولاتِ نبی ﷺ کا اجمالی جائزہ:
اجمالی طور پر حضور اکرم ﷺ کے معمولاتِ رمضان کویوں بیان کیا جا سکتاہے۔
- صیامِ رمضان: اس سے مراد رمضان کے دوران اپنے اوپر روزوں کی پابندی کو لازم ٹھہرالینا ہے۔
- قیامِ رمضان: رمضان المبارک کی راتوں میں نماز تراویح ، تسبیح و تہلیل اور کثرت سے ذکر و فکر میں مشغول رہنا۔
- ختمِ قرآن: دوران ماہِ رمضان المبارک مکمل قرآن پاک کی تلاوت کا معمول۔
- اعتکاف: رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے ایام میں اعتکاف کی نیت کے ساتھ مسجد میں بیٹھنا۔
- نماز تہجد: سال کے بقیہ مہینوں کی نسبت رمضان المبارک میں نماز تہجد کی ادائیگی میں زیادہ انہماک اور ذوق و شوق کا مظاہرہ۔
- صدقہ و خیرات: حضور نبی کریمﷺ اس مہینے میں عام مہینوں کی نسبت صدقہ و خیرات بھی کثرت سے کرتے تھے۔