یاد رکھئے!
جو وقت کی قدر نہیں کرتا وقت بھی اس کی قدر نہیں کرتا
عقلمند لوگ کہتے ہیں کہ “ہر کام کیلئے ایک وقت مقرر کر لو اور ہر وقت کے لئے ایک کام مقرر کر لو ورنہ جو شخص وقت کو برباد کرتا ہے وقت اس کو برباد کر دیتا ہے”
جتنے بھوکے ننگے مفلس دنیا میں دیکھ رہے ہو تقریباً یہ سب وہی ہیں جنہوں نے بچپن اور جوانی میں وقت کو ضائع کیا لہٰذا اگر زندگی کی شاہراہ پر کامیابی چاہتے ہو تو وقت کی ہر ایک منزل کو ہمت و ہوشیاری سے طے کرو۔
وقت ضائع کرتے وقت یہ یاد رکھنا چاہئے کہ وقت بھی آپ کو ضائع کررہا ہے۔ امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ارشاد کرامی ہے کہ ” میں اس بات کو بہت ہی برا سمجھتا ہوں کہ تم میں سے کوئی بے مقصد زندگی بسر کرے نہ دنیا کے لئے کچھ کر سکے اور نہ آخرت کیلئے۔(روح المعانی جلد 3 ص 54)
صحیح کہا ہے کسی نے کہ جو لوگ با مقصد زندگی نہیں گزارتے بیکار پڑے رہتے ہیں تو ان پر “وقت” اسطرح گزرجاتا ہے جس طرح اینٹ پتھر پر۔ بے مقصد زندگی کزارنے والے انسان کی مثال اس کشتی کی سی ہے جو سمندر کی موجوں میں بغیر کسی سبب کے تھپیڑے کھاتی پھرتی ہے۔ “وقت” کی قدر کر کے زندگی کو با مقصد بنا کر میدان عمل میں کود پڑیں ۔ “وقت” کو صحیح طرح گزارنے والے تھوڑی سی زندگی میں موجد بن گئے۔ فلاسفر بن گئے ۔
i have some islamic books to publish
hi i am new
Nice