یاد رکھئیے
وقت کے پاؤں تو ہیں مگر اس کی آہٹ سنی نہیں جا سکتی۔ یہ جتنے چپکے سے آتا ہے اتنی خاموشی سے چلا جائے گا۔
تو ہمیں معلوم چلا کہ وقت کی قدر و قیمت بہت ہے اس کی بہت اہمیت ہے وقت کی حفاظت اور اس سے نفع حاصل کرنے کی ایک ہی صورت اور ایک ہی طریقہ ہے کہ زندگی کا کوئی مقصد بنا لو اور بامقصد زندگی گزارو۔
اب با مقصد زندگی کسے کہتے ہیں:
ہماری سوچ ناقص ہے تو کیوں نہ اپنے رب عزوجل سے مقصد حیات سمجھ لیں کہ اے مالک حقیقی! ہم ایک با مقصد اور کامیاب زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو توہی ہماری رہنمائی فرما کہ ہم اپنی زندگی کو گزارنے کے لئے کونسا بہتر نسخہ استعمال کریں۔
کیونکہ اگر انسان کے سامنے غرض و غایت ہو، مقصد کا یقین ہو، کوئی منزل ہو تو وہ تھوڑے وقت میں محنت کر کے زیادہ کام کر سکتا ہے اور ایسا ہی انسان کامیاب ہے۔ با مقصد زندگی گزارنے والا انسان حالات کے ہاتھوں نہیں کھیلتا بلکہ صحیح اور کامیاب زندگی گزارتا ہے۔
تو تو ہی ہماری رہنمائی فرما کہ اپنی زندگی کو گزارنے کیلئے کونسا بہتر نسخہ استعمال کریں تاکہ مقصد حیات کو پالیں”
اللہ جل جلالہ قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد فرماتا ہے “
” وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ “
(سورۃ الذاریٰت 56)
ترجمہ کنز الایمان: اور میں نے جن اور آدمی اپنے ہی لئے بنائے کہ میری بندگی کریں۔
تو جب انسان کی تخلیق کا مقصد عبادت الٰہی ہے تو ہر مسلمان کو چاہئے کہ اپنی زندگی کا مقصد رضائے الٰہی کو بنا لے اور اللہ عز وجل کی خوشنودی کو حاصل کرنا مقصد بنا لے اور پھر اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے میں ساری زندگی گزار دے۔
Hi
time management is an art and science.
i can offer free guidance on this.
i have some islamic books to publish
hi i am new
Nice