آپ کی زندگی کے اوقات کا حساب لگایا گیا تو پتہ چلا کہ معمولات کے علاوہ روزانہ آپ نے تقریباً چھپن صفحات تحریر فرمائے۔ آپ لوگوں سے ملاقات بھی کرتے تھے۔ گھر بار کی مصروفیات، بیوی بچوں کی دیکھ بھال اولاد کی تربیت، درس و تدریس کی مصروفیات، لیکن چونکہ انہوں نے ایک با مقصد زندگی گزاری اور اللہ رب العزت کی طرف سے دی ہوئی عمر عزیز کا ایک ایک لمحہ قیمتی سمجھ کر قیمتی کاموں میں لگایا۔
وقت کی قدر کی تو وقت نے بھی ان کو ضائع نہ کیا ساری زندگی حصول مقصد میں گزاری تو اللہ تعالیٰ نے ان کے اوقات زندگی میں برکت عطا فرما دی اور انہیں ایسی مقبولیت عطا فرمائی کہ پوری دنیا میں آپ کے عقیدت مند موجود ہیں اور اہل عرش اور اہل فرش کے دلوں میں ان کی محبت و الفت جما دی۔
اگر ہم غور کریں تو یہ بات سامنے آئے گی کہ بظاہر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ ہمارے رشتہ دار نہ تھے ان سے ہمارا کوئی دنیاوی تعلق نہیں لیکن اللہ عزوجل نے ان کی محبت ہمارے دلوں میں رچا بسا دی کہ ہم اپنے بچوں کے نام بر کت حاصل کرنے کے لئے ان کے نام پر رکھتے ہیں اگر ان کی شان میں کوئی بے ادبی کرے یا گستاخی کا مرتکب ہوتا ہے تو ہم لوگ مرنے مارنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَّضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنْھُمَا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نِعْمَتَانِ مَغْبُوْنٌ فِیھِمَا کَثِیْرٌ مِّنَ النَّاسِ اَلصِّحَّۃُ وَالْفَرَاغُ
(صحیح بخاری شریف حدیث نمبر 6412)
ترجمہ:
روايت ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کہ فرمایا رسول اللہﷺ نے: دو نعمتیں ایسی ہیں جن میں بہت لوگ گھاٹے میں ہیں تندرستی اور فراغت۔
اس حدیث مبارکہ کے تحت “مراۃ المناجیح “اردو ترجمہ مشکوۃالمصابیح” جلد 7″کتاب الرقاق” پہلی فصل میں مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ نقل فرماتے ہیں کہ: رِقَاقٌ جمع ہے رَقِیْقٌ کی اور اس کا معنی ہے نرم و پتلی چیز۔ یہاں رِقاق سے مراد حضور اکرم ﷺ کے وہ کلمات طیبہ ہیں جو تا قیامت مسلمانوں کے دل نرم کر دیں جیسے لوہا نرم ہو کر اوزار، سونا نرم ہو کر زیور ، مٹی نرم ہو کر کھیت یا باغ اور آٹا نرم ہو کر روٹی وغیرہ بنتے ہیں۔ ایسے ہی انسان کا دل نرم ہو کر ولی، صوفی، عارف وغیرہ بنتا ہے۔ دل کی نرمی اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے اور یہ دل کی نرمی بزرگوں کی صحبت اور ان کے کلمات طیبات سے نصیب ہوتی ہے۔ تندرستی اور عبادت کیلئے موقع اور وقت مل جانا اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے مگر تھوڑے لوگ ہی اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اکثر لوگ ان قیمتی لمحات کو دنیا کمانے میں صرف کر دیتے ہیں۔
Hi
time management is an art and science.
i can offer free guidance on this.
i have some islamic books to publish
hi i am new
Nice