ہم دیکھ لیں، ہم غور کر لیں ہم فکر کر لیں کہ ہم نے اس آنے والی زندگی کے لئے آگے کیا بھیجا ہے؟ آنے والی زندگی جو کبھی نہ ختم ہونے والی ہے اس کے لئے کیا تیاری کی؟ ہمارے بے شمار دوست و احباب، عزیز رشتہ دار بے شمار حسین نو جوانوں کے اٹھنے ہوئے جنازے، ہمیں زبان حال سے تبلیغ کرتے رہے، قبرستان کی ہزاروں قبیریں جوکہ حسرت و یاس کی تصویر بنی ہوئی ہیں ایک خاموش مبلغ بن کر ہمیں عبرت انگیز بیان کر رہی ہیں کہ کل ہم بھی زندگی کے مزے لوٹتے تھے آج اندھیری قبر میں بے یار و مددگار و پریشان ہیں۔
کل تک ہم بھی ان دانتوں سے کھل کھلا کر ہنستے تھے خوب قہقہے لگاتے تھے تو آج یہ دانت جھڑ گئے ہیں کل تک ہمارے یہ حسین و جمیل چہرے دنیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے آج صرف ہڈیاں رہ گئیں ہیں۔ وہ جسم نازنین جس پر ناز کیا کرتے تھے وہ گَل سڑ گیا اس میں تعفّن پیدا ہو گیا زبان کو کیڑے چمٹ گئے ہاتھ الگ پڑے ہیں پیر الگ، سر الگ تو دھڑ الگ پڑا ہے۔ ہائے افسوس ہمارے وہ عہدے ہمارے منصب ہمارا بینک بیلنس کچھ بھی ہمارے کام نہ آیا جس کو حاصل کرنے کی وجہ سے ہم اپنی زندگی کے قیمتی لمحات و بیش قیمت اوقات کو ضائع کیا آج ہمارے کچھ کام نہ آیا۔
یہ خاموش قبریں یہ روزانہ کے اٹھتے ہوئے جنازے خاموش مبلغ ہمیں بیان کر رہے ہیں یہ تنبیہ کر رہے ہیں کہ خدارا اب تو ہم سنبھل جائیں۔ اور غفلت کی نیند سے بیدار ہو جائیں اس سے پہلے کہ موت کا فرشتہ ہمیں بیدار کرے ہم خود جاگ جائیں ، زندگی کے مقصد کو پورا کر لیں اور آئندہ آنے والی زندگی کیلئے اس زندگی کے اوقات میں خوب خوب اللہ تعالیٰ کی عبادت کر لیں حضور ﷺ کی سنتوں پر عمل کر لیں اور جب دنیا سے جائیں تو ایک کامیاب انسان بن کر دنیا سے رخصت ہوں۔
Hi
time management is an art and science.
i can offer free guidance on this.
i have some islamic books to publish
hi i am new
Nice