اے غافل انسان! تو نفس کا فریب خوردہ ہے تو دنیاوی مشاغل میں مگن ہے موت کے کنارے کھڑے ہو کر بھی اپنی آخرت سے بے فکر ہے ایک نہ ایک دن تجھے یہاں سے جانا ہے تیرا مقام کونسا ہے؟ دوزخ یا جنت۔ پھر فکر کر اے نادان! فرمان الٰہی ہے:۔
وَ اِنۡ مِّنۡکُمْ اِلَّا وَارِدُہَا ۚ کَانَ عَلٰی رَبِّکَ حَتْمًا مَّقْضِیًّا ۔ ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا وَّنَذَرُ الظّٰلِمِیۡنَ فِیۡہَا جِثِیًّا۔
(سورۃ مریم 71-72)
ترجمہ کنز الایمان: اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گزر دوزخ پر نہ ہو تمہارے رب کے ذمّہ پر یہ ضرور ٹھہری ہوئی بات ہے۔ پھر ہم ڈر والوں کو بچالیں گے اور ظالموں کو اس میں چھوڑ دیں گے گھٹنوں کے بل گرے ۔
چونکہ اس میں تمہارا جانا یقینی ہے لہٰذا اس سے نجات مشتبہ ہے۔ تمہیں چاہئے کہ خود اس میں چھلانگ نہ لگاؤ اس سے نجات کے لئے فکر کرو۔ اس مخلوق کے حال پر غور کرو جو قیامت کے مصائب برداشت کر رہی ہوگی اسی پریشانی اور غم میں کھڑی ہوگی کسی خبر یا سفارش کا انتظار ہوگا۔ مجرموں کو گھیر لیا جائے گا۔ اچانک ہولناک اندھیرا اُن کا احاطہ کرے گا بھڑکتی ہوئی آگ سایہ کی طرح ہوگی اس کی شدّت سے مکروہ آوازیں سنائی دیں گی۔ گناہگاروں کو اپنی ہلاکت کا یقین ہوگا لوگ گھٹنوں کے بَل گر جائیں گے۔ اس وقت نیک بھی خائف ہوں گے ایک فرشتہ آواز دے گا فلاں ابن فلاں دنیا میں طویل امید پر جیتا رہا اور عمر برباد کرتا رہا۔ وہ جلدی سے اس کی طرف لوہے کی سلاخیں لے کر بڑھیں گے اور سخت عذاب اس کا استقبال کریگا اسے سپرد جہنم کرتے ہوئے کہیں گے۔ بمطابق ارشاد الٰہی۔
ذُقْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزیِزُ الْکَرِیْمُ (سورۃ الدخان 49)
ترجمہ کنزالایمان: چکھ ہاں ہاں تو ہی بڑا عزّت والا کرم والا ہے ۔
Hi
time management is an art and science.
i can offer free guidance on this.
i have some islamic books to publish
hi i am new
Nice