ایک اور عربی شاعر لکھتا ہے:
وَکُلُّ مَا قَدْ یَجِیْءُ قَرِیْبٌ
وَلٰکِنَّ الْمَوْتَ مِنْ ذَاکَ اَقْرَبُ
ترجمہ: اور ہر چیز آرہی ہے نزدیک ہے
لیکن موت ان سب سے زیادہ نزدیک ہے۔
جو وقت چلا گیا وہ دوبارہ ہاتھ نہیں آتا……. بچپن کی بس یادیں ہیں……. کہاں گیا بچپن …… پتہ نہیں چلا، جوانی آئی دیکھتے ہی دیکھتے پلک جھپکنے میں جوانی گزر گئی اور پھر بڑھاپا تو بڑھاپا حسرتوں کا مزار پس معلوم چلا کہ دنیاوی زندگی محدود ہے اور اس میں کمی و زیادتی ہمارے اختیار میں نہیں اور اس کی قدر و قیمت اس کے حسن و استعمال پر موقوف ہے۔ تو اب ہمارےلئے ضروری ہو گیا ہے کہ اپنی زندگی کے اوقات کی پوری طرح حفاظت کریں اور زندگی کے ایک ایک لمحے کو غنیمت جان کر اس کو صحیح استعمال کریں۔
اترتے چاند ڈھلتی چاندنی جو ہو سکے کر لے
اندھیرا پاکھ آتا ہے یہ دو دن کی اجالی ہے
اندھیرا گھر، اکیلی جان، دم گھٹتا دل اُکتاتا
خدا کو یاد کر پیارے وہ ساعت آنے والی ہے
(اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)
Hi
time management is an art and science.
i can offer free guidance on this.
i have some islamic books to publish
hi i am new
Nice